آندرے کارلوف  کی آخری رسومات ادا کی جا رہی ہیں

قاتلانہ حملے کے نتیجے میں ہلاک ہونے والے آندرے کارلوف کے لئے ماسکو میں وزارت خارجہ میں تقریب کا انعقاد کیا گیا

635699
آندرے کارلوف  کی آخری رسومات ادا کی جا رہی ہیں

انقرہ میں روس کے سفیر آندرے کارلوف  کو سفرِ آخرت پر روانہ کیا جا رہا ہے۔

قاتلانہ حملے کے نتیجے میں ہلاک ہونے والے آندرے کارلوف کے لئے ماسکو میں وزارت خارجہ میں تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

کارلوف کی نعش کو وزارت خارجہ کے سامنے  چبوترے پر رکھا گیا  اور مرحوم کی اہلیہ مارینا کارلوف  چبوترے کے سرہانے کھڑی ہوئیں اور تعزیتی پیغامات  وصول کئے۔

آندرے کارلوف کا نام وزارت خارجہ کے شہداء کی فہرست میں شامل کیا گیا ہے۔

کارلوف کے لئے آج کلیسا میں بھی آخری رسومات ادا کی جائیں گی جن میں صدر ولادی میر پوتن  کی شرکت بھی متوقع ہے۔



متعللقہ خبریں