حلب میں جھڑپوں اور فوجی طیاروں کی پروازوں کو بند کرنے سے متعلق بل کو روس نے ویٹو کر دیا

فرانس اور اسپین کی طرف سے تیار کردہ اور 40 سے زائد ممالک کے تعاون کا حامل ،حلب میں جھڑپوں کے خاتمے اور شہر پر فوجی طیاروں کی پروازوں کو بند کرنے سے متعلق بل کو روس نے ویٹو کر دیا

585674
حلب میں جھڑپوں اور فوجی طیاروں کی پروازوں کو بند کرنے سے متعلق بل کو روس نے ویٹو کر دیا

شام میں ،امریکہ اور روس  کے نافذ کردہ فائر بندی سمجھوتے کی ناکامی کے بعد اقوام متحدہ میں ڈپلومیٹک کوششوں  میں تیزی آ گئی ہے۔

خاص طور پر حلب کی تکلیف دہ صورتحال کے خاتمے کے لئے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے ایک فیصلہ منظور کروانے کی کوشش کی گئی لیکن اس سلسلے میں تمام تر کوششیں ناکام رہی ہیں۔

فرانس اور اسپین کی طرف سے تیار کردہ اور 40 سے زائد ممالک کے تعاون کا حامل ،حلب میں جھڑپوں کے خاتمے اور شہر پر فوجی طیاروں کی پروازوں کو بند کرنے سے متعلق بل کو روس نے ویٹو کر دیا ہے۔

15 اراکین میں سے 11 نے مثبت ووٹ دئیے  ، وینزویلا نے اپنے ووٹ کو نفی میں استعمال کیا جبکہ چین اور انگولہ نے ہچکچاہٹ کا مظاہرہ کیا۔

اس طرح روس نے، اسد انتظامیہ کی غیر قانونی کاروائیوں کے سدباب کے لئے اقوام متحدہ کے تیار کردہ بلوں کو  5 ویں دفعہ ویٹو کر دیا ہے۔

بل کے مقابل ،روس کی طرف سے تیار کردہ  بل کو سلامتی کونسل کی طرف سے مسترد کر دیا گیا ہے۔

بل میں فضائی حملوں کا حوالہ دئیے بغیر صرف فائر بندی کی اپیل اور انسانی امداد  کی رسائی  کے مطالبے پر مبنی بل کے حق میں صرف روس ، چین ، وینزویلا اور مصر نے مثبت ووٹ کا استعمال کیا۔

انگولہ اور یوراگوئے  نے ہچکچاہٹ کا مظاہرہ کیا  جبکہ امریکہ، فرانس، نیوزی لینڈ، جاپان، اسپین، ملائشیا، برطانیہ، یوکرائن اور سینیگال نے نفی میں ووٹ ڈالا۔



متعللقہ خبریں