ہوسٹن کے ایک  شاپنگ مال میں فائرنگ ، 9  افراد زخمی

امریکی ریاست ٹیکساس کے شہر ہوسٹن کے ایک  شاپنگ مال میں فائرنگ سے 9  افراد زخمی ہوگئے  ہیں ۔

577687
ہوسٹن کے ایک  شاپنگ مال میں فائرنگ ، 9  افراد زخمی

 

امریکی ریاست ٹیکساس کے شہر ہوسٹن کے ایک  شاپنگ مال میں فائرنگ سے 9  افراد زخمی ہوگئے  ہیں ۔  پولیس نے حملہ آور کو گولی مار کر ہلاک کردیا ہے ۔

 ہوسٹن پولیس کی اطلاع کیمطابق   ایک شخص نےشاپنگ سینٹر میں داخل ہو کر  اندھا دھند  فائرنگ  کی ۔ جس کے فور اًبعد پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر ملزم کی تلاش شروع کر دی ۔

 مقامی میڈیا کا کہنا ہےکہ پولیس کی جوابی فائرنگ کے نتیجے میں حملہ آور ہلاک ہوگیا جب کہ زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے ۔اعلان کے مطابق حملہ آور ایک  وکیل تھا اور اسے اپنی فرم کیساتھ مسائل درپیش تھے ۔ پولیس نے حملہ آور کی گاڑی کی تلاشی کے دوران گاڑی سے کافی تعداد میں اسلحہ برآمد کیا ہے ۔اب اس   حملے کے ایک دہشت گرد حملہ ہونے یا نہ ہونے کی تحقیق کی جا رہی ہے ۔



متعللقہ خبریں