ہم ترکی کے شام میں آپریشنز کی حمایت کو جاری رکھیں گے، امریکہ

وائٹ ہاؤس کے ترجمان  جوش ایرنسٹ  نے یومیہ   پریس کانفرس میں  ترکی    کے فرات ڈھال آپریشن کے حوالے سے  اپنے    جائزے پیش کرتے ہوئے بتایا کہ  ہم ترکی کے ان اقدامات  کی  حمایت    کرتے ہیں

572074
ہم ترکی کے شام میں آپریشنز کی حمایت کو جاری رکھیں گے، امریکہ

امریکہ نے اطلاع دی ہے کہ وہ ترکی  کی شامی سرحدوں کو  داعش کے عناصر سے پاک کرنے کے لیے   فوجی   اقدامات  کی حمایت کو   جاری رکھے گا۔

وائٹ ہاؤس کے ترجمان  جوش ایرنسٹ  نے یومیہ   پریس کانفرس میں  ترکی    کے فرات ڈھال آپریشن کے حوالے سے  اپنے    جائزے پیش کرتے ہوئے بتایا کہ  ہم ترکی کے ان اقدامات  کی  حمایت    کرتے ہیں۔ 

ہم ترکی کو بری اور فضائی کاروائیوں میں  امداد  بھی فراہم کر سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ  ہم امید کرتے ہیں  کہ ترکی میں  شدت آمیز  واقعات   کا جلد ہی سد باب ہو جائیگا۔

ادھر امریکی دفتر خارجہ کے  ترجمان جان کربی نے  فرات ڈھال آپریشن  کے حوالے سے اعلانات کرتے ہوئے   کہا ہے  کہ ہم ترکی کی اپنی سرحدوں کی حفاظت کے حوالے   سے فوجی کاروائیوں کو سراہتے ہیں۔  جن میں یہ  مسلسل  کامیابی حاصل کر رہا ہے۔  ہمارا مشترکہ ہدف داعش کا قلع قمع ہےلہذا ہم       اتحادی قوتوں کی   اس سے متعلقہ  کاروائیوں میں بھی تعاون کو جاری رکھیں گے۔

 

 



متعللقہ خبریں