ترکی اور امریکہ کے تعلقات میں کوئی کمی واقع نہیں ہوئی، باراک اوباما

"دہشت گرد تنظیم  فیتو کی  پندرہ جولائی کی بغاوت کی کوشش "ایک سول اور سیاسی  زلزلہ" تھی

564207
ترکی اور امریکہ کے تعلقات میں کوئی کمی  واقع نہیں ہوئی،  باراک اوباما

امریکی صدر باراک اوباما نے  ترکی کے  دہشت گرد تنظیم داعش کے خلاف جدوجہد میں ایک اہم  اتحادی ہونے کی وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ "انقرہ کے ساتھ سلامتی  تعلقات  میں کسی قسم  کا فقدان نہیں پایا جاتا ۔"

اوباما نے   بروز اتوار  جی۔ 20  سمٹ  منعقد ہونے والے  عوامی جمہوریہ چین کو روانگی سے قبل  سی این این انٹرنیشنل  کے سوالات کا جواب دیتے ہوئے "دہشت گرد تنظیم  فیتو کی  پندرہ جولائی کو  بغاوت کی کوشش کو "ایک سول اور سیاسی  زلزلے" سے  تشبیہ دی ۔

انہوں نے کہا اب  نئے  سرے سے ملکی ڈھانچے کو قائم کرنے پر مجبور ہونے والے   ترکی کے اس چیز کو  کس طرح عمل پذیر دینے کا معاملہ اہم  ہے، ہم اس سلسلے میں ترک عوام  سے تعاون کے متمنی ہیں۔

ترکی کے ساتھ سلامتی کے معاملے میں کسی قسم  کی  گراوٹ نہ آنے پر زور دینے والے اوباما نے بتایا کہ  ترکی   نیٹو کے ایک  طاقتور ملک کی حیثیت کو برقرار رکھے گا۔

اسی سمٹ میں  شرکت کی غرض سے  کل   عوامی جمہوریہ چین تشریف لیجانے والے  صدر رجب طیب ایردوان  بروز  اتوار  باراک اوباما سے ملاقات کریں گے۔

توقع ہے کہ  امریکی صدر کے اس انٹرویو  کے باقی ماندہ حصے کو بھی آج ہی   جاری کر دیا جائیگا۔



متعللقہ خبریں