"بقائے فرات" کے نتیجے میں آپریشن کامیاب رہا ہے:پینٹاگون

امریکی محکمہ دفاع  پینٹاگون     کے ترجمان پیٹر کوک نے  کہا ہے کہ" بقائے  فرات"  نامی آپریشن کے نتیجے میں  جرابلس میں موجود داعش کو کافی بھاری نقصان اٹھانا پڑا ہے

559617
"بقائے فرات" کے نتیجے میں  آپریشن  کامیاب رہا ہے:پینٹاگون

امریکی محکمہ دفاع  پینٹاگون     کے ترجمان پیٹر کوک نے  کہا ہے کہ" بقائے  فرات"  نامی آپریشن کے نتیجے میں  جرابلس میں موجود داعش کو کافی بھاری نقصان اٹھانا پڑا ہے۔

 پیٹر کوک نے کہا کہ اس آپریشن میں شام کی حر فوج  اور  اتحادی قوتوں       کے درمیان تعاون  سے جرابلس کو داعش سے  نجات دلوائی گئی ہے ۔

  ترجمان نے کہا کہ  شمالی شام کے شہر منبج کے بعد اب جرابلس کو داعش سے پاک کرنا  ایک سنگ میل کی حیثیت  رکھتا ہے  اور جہاں تک  دہشت گرد عناصر کا  دریائے فرات  کے مشرقی کنارے تک محدود رہنے کا سوال ہے تو  یہ درست ہے کہ  شام کی حر فوج نے  دہشتگردوں کو پسپا کرتےہوئے ان کی  پیش قدمی  روک دی ہے اور اس وقت شہر میں  داعش   کے نصب دھماکہ خیز مواد کو صاف کرنے کا کام جاری ہے۔

 



متعللقہ خبریں