نائیجریا  میں دہشت گرد تنظیم  بوکو حرم کے خلاف  جدو جہد کا سلسلہ جاری

نائیجریا کی فضائیہ نے منگل کو دعویٰ کیا ہے کہ شدت پسند تنظیم بوکو حرام کے سربراہ ابوبکر شیکاؤ اور کئی دیگر سینیئر کمانڈر فضائی کارروائی میں مارے گئے ہیں

557684
نائیجریا  میں دہشت گرد تنظیم  بوکو حرم کے خلاف  جدو جہد کا سلسلہ جاری

نائیجریا  میں دہشت گرد تنظیم  بوکو حرم کے خلاف  جدو جہد کا سلسلہ جاری ہے۔

نائیجریا کی فضائیہ نے منگل کو دعویٰ کیا ہے کہ شدت پسند تنظیم بوکو حرام کے سربراہ ابوبکر شیکاؤ اور کئی دیگر سینیئر کمانڈر فضائی کارروائی میں مارے گئے ہیں۔

ترجمان کے مطابق شیکاؤ اور دیگر کمانڈروں کو صمبیصا جنگل میں قائم بوکو حرام کے مرکز پر بمباری کر کے نشانہ بنایا گیا۔

ترجمان کے مطابق فضائی کارروائی میں بوکو حرام کے جو دیگر اراکین مارے گئے اُن میں ابوبکر مبئی، ملام نہحو اور ملام حمان شامل ہیں جب کہ کئی دیگر اراکین زخمی بھی ہوئے۔

اس سے قبل بھی نائیجریا کی طرف سے ابوبکر شیکاؤ کو ہلاک کرنے کا دعوے کیے گئے، لیکن اُس وقت اُن دعوؤں پر شکوک و شہبات کا اظہار کیا گیا جب ایسی ویڈیوز سامنے آئیں جن میں خود کو شیکاؤ ظاہر کرنے والے شخص نے اپنی ہلاکت کی خبروں کی تردید کی۔



متعللقہ خبریں