دہشت گردی کی جنگ میں امریکہ ترکی کے ساتھ ہے: اوباما

امریکی صدر اوباما نے صدر رجب طیب ایردوان  کے ساتھ ٹیلی فون پر گفتگو کی اور داعش کے خلاف جنگ میں امریکہ کے عزم کا اعادہ کرتےہوئے ترکی کو بھرپور تعاون کا یقین دلایا ہے

521145
دہشت گردی کی جنگ میں امریکہ ترکی کے ساتھ ہے: اوباما
joe biden.jpg

صدر براک اوباما نے کہا ہے کہ امریکہ استنبول  ہوائی اڈے پر خودکش بم دھماکوں کے بعد ترک عوام کے ساتھ کھڑا ہے۔

امریکی صدر  نے  گزشتہ روز  کینیڈا کے دورے  سے قبل صحافیوں سے  بات چیت کے دوران  اس بات کا اظہار کیا ۔

انھوں نے قبل ازیں ترک صدر رجب طیب ایردوان  کے ساتھ ٹیلی فون پر گفتگو کی اور داعش کے خلاف جنگ میں امریکہ کے عزم کا اعادہ کیا ہے اور امریکی عوام کی جانب سے دہشت گردی کے اس حملے میں انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

صدر اوباما نے استنبول میں بم دھماکوں کے بعد ترکی کو امریکہ  کی جانب سے  سلامتی  پر مبنی   تعاون  کی پیش کش بھی کی ہے۔

وائٹ ہاؤس کے ترجمان جوش ارنسٹ نے امریکی صدر کے ساتھ موجود صحافیوں کو بتایا کہ  ٹیلی فون بات چیت کے تناظرمیں صدر اوباما ایسی کسی بھی امداد کی پیش کش کریں گے جس سے تر ک حکام  کو واقعے کی تحقیقات اور ملک میں سلامتی کی صورت حال کو بہتر بنانے میں مدد مل سکے۔



متعللقہ خبریں