فائرنگ کے دوران 70 افراد کو بچا سکا، کاش کہ مزید افراد کو بچا سکتا، عمران یوسف

اورلینڈو میں کلب پر حملے کے دوران درجنوں امریکیوں کی جان بچانے والا 24 سالہ سابق فوجی اہلکار ہیرو بن گیا۔

512791
فائرنگ کے دوران 70 افراد کو بچا سکا، کاش کہ مزید افراد کو بچا سکتا، عمران یوسف

 

اورلینڈو میں کلب پر حملے کے دوران درجنوں امریکیوں کی جان بچانے والا 24 سالہ سابق فوجی اہلکار ہیرو بن گیا۔ عمران یوسف نے خوف اور دہشت کے عالم میں کلب کا پچھلا دروازہ کھول دیا تھا ۔ امریکی فوج کے سابق اہلکار کی حاضر دماغی نے اسے عوام کا ہیرو بنا دیا ۔ کلب میں ملازمت کرنیوالے عمران یوسف نے فائرنگ کے دوران کلب کے پچھلے دروازے سے 70افراد کو باہر نکالا ۔عمران یوسف نے امریکی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے بتایا کہ انہیں افسوس ہے کہ وہ مزید لوگوں کو نہیں بچا سکے۔ وہاں بہت سے لوگ تھے جو مارے گئے ۔عمران یوسف نے 2010 سے 2015 تک امریکی بحریہ میں خدمات انجام دیں۔وہ افغانستان میں بھی تعینات رہے۔



متعللقہ خبریں