افسانوی باکسر محمد علی  کی نماز جنازہ کے لئے تیاریاں جاری

نماز جنازہ میں سابق امریکی صدر بِل کلنٹن، ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان اور اردن کے شاہ عبداللہ  جیسے حکام   اور متعدد معروف شخصیات  سمیت 18 ہزار افراد کی شرکت متوقع ہے

505424
افسانوی باکسر محمد علی  کی نماز جنازہ کے لئے تیاریاں جاری

افسانوی باکسر محمد علی  کی نماز جنازہ کے لئے تیاریاں جاری ہیں۔

محمد علی کو ان کی وصیت کے مطابق جمعہ کے روز دفن کیا جائے گا۔

ان کا کنبہ میت کو  ریاست کنٹکی کے شہر لیو ویل لے گیا ہے۔

شہر کے بلدیہ چئیر مین نے  اپنے بیان میں کہا ہے کہ مشہور باکسر نے اپنی  نماز  جنازہ کا پلان کئی سال پہلے سے بنا رکھا تھا اور ہم اس پلان کے مطابق انہیں محبت اور احترام کے ساتھ ان کے سفر آخرت پر روانہ کریں گے۔

اس دوران محمد علی  کا بچپن جس گھر میں گزرا لوگ جوق در جوق اس گھر کو دیکھنے کے لئے آ رہے ہیں۔

شہر کے باسی چیمپئن باکسر کے نام پر تعمیر کئے جانے والے ثقافتی مرکز کے سامنے بھی پھول رکھ رہے ہیں۔

محمد علی کی نماز جنازہ انہی کی طرح بعد میں اسلام قبول کرنے والے امریکی مسلمان رہنماوں میں سے امام زید شاکر  ادا کریں گے۔

نماز جنازہ میں دیگر مذاہب کی دینی شخصیات بھی شرکت کریں گی اس کے علاوہ  سابق امریکی صدر بِل کلنٹن، ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان اور اردن کے شاہ عبداللہ  جیسے حکام   اور متعدد معروف شخصیات  سمیت 18 ہزار افراد کی شرکت متوقع ہے۔

سالوں سے باکسنگ رِنگ میں اپنی دھاک بٹھانے  والے باکسر محمد علی  سانس  میں تکلیف کی وجہ سے زیر علاج ہسپتال میں ہفتے کے دن اپنے خالق حقیقی سے جا ملے۔

چوہتر سالہ عالمی چیمپئن ایک طویل عرصے سے پارکنسن  کی بیماری میں مبتلا تھے۔



متعللقہ خبریں