تھائی لینڈ میں ایک اسکول کے ہاسٹل میں آتشزدگی، 17 طالبات ہلاک

تھائی لینڈ میں ایک اسکول کے ہاسٹل میں لگنے والی آگ سے 17 طالبات ہلاک جب کہ 5 شدید زخمی ہوگئیں۔

495929
تھائی لینڈ میں ایک اسکول کے ہاسٹل میں آتشزدگی، 17 طالبات ہلاک

تھائی لینڈ میں ایک اسکول کے ہاسٹل میں لگنے والی آگ سے 17 طالبات ہلاک جب کہ 5 شدید زخمی ہوگئیں۔

تھائی لینڈ کے شمالی صوبے چیانگ رائی میں مسیحیوں کے ایک فلاحی اسکول کے ہاسٹل میں آگ لگ گئی۔ حادثے کے وقت 38 طالبات موجود تھیں جن کی عمریں 5 سے 13 برس کے درمیان تھیں۔ آگ ایسے وقت لگی جب ہاسٹل میں موجود طالبات سو رہی تھیں۔ جو جاگ گئیں وہ تو بچ نکلنے میں کامیاب ہوگئیں لیکن جو نہ جاگیں وہ ابدی نیند سوگئیں۔

صوبائی انتظامیہ نے 17 بچیوں کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ حادثے میں 5 طالبات زخمی ہوئی ہیں جن میں سے 2 کی حالت تشویشناک ہے جب کہ 2 لاپتہ ہیں جن کے بارے میں کوئی معلومات نہیں۔

چیانگ رائی کی صوبائی پولیس کے سربراہ کا کہنا ہے کہ ہاسٹل میں لگنے والی آگ پر قابو پایا جاچکا ہے۔ واقعے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں ۔

متعللقہ خبریں