شامی حکومت کے معاملے میں ہمارا موقف اٹل ہے:امریکہ

امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے اس تاثر کو رد کرتے ہوئے کہا ہے کہ شام کی حکومت سے نمٹنے کی کوششوں کے حوالے سےامریکہ نے اپنا اثر و رسوخ  نہیں کھویاکیونکہ روسی فضائی حملوں میں کوشش یہ کی جاتی رہی ہے کہ باغیوں کے زیر کنٹرول علاقے پر دوبارہ قبضہ حاصل کیا جائے

492958
شامی حکومت  کے معاملے میں ہمارا موقف اٹل  ہے:امریکہ

امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے اس تاثر کو رد کرتے ہوئے کہا ہے کہ شام کی حکومت سے نمٹنے کی کوششوں کے حوالے سےامریکہ نے اپنا اثر و رسوخ  نہیں کھویاکیونکہ روسی فضائی حملوں میں کوشش یہ کی جاتی رہی ہے کہ باغیوں کے زیر کنٹرول علاقے پر دوبارہ قبضہ حاصل کیا جائے۔

شام کے حامی گروپ کے اجلاس کے بعد  گزشتہ روز  ایک  پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے، کیری نے کہا کہ  امریکہ کے پاس ہمیشہ بہتر اقدام کی صورت باقی رہتی ہے۔

کیری نے کسی حد تک برہمی کا اظہار اُس وقت کیا جب اُن سے پوچھا گیا آیا شامی صدر بشار الاسد کی حکومت کو سمجھوتوں کا پابند کرنے کے حوالے سے کیا امریکہ شام پر دباؤ ڈالنے کی  حالت  میں نہیں ہے، جس میں جنگ بندی پر مکمل عمل درآمد کرانا، عبوری دور کے سلسلے میں بات چیت کی حمایت اور انسانی ہمدردی کی بنیاد پر زیر تسلط علاقوں تک غیرمشروط رسائی کی اجازت دینا شامل ہے۔

کیری نے کہا کہ اسد اس نتیجے پر پہنچے ہیں کہ اب  کوئی  متبادل منصوبہ  نہیں ،

اُنھوں نے کہا کہ سب سے بڑی گنجائش یہ حقیقت ہے کہ اسد اور اُن کے حامی شام میں تب تک لڑائی ختم نہیں کر پائیں گے جب تک وہ سیاسی حل پر بات چیت سے انکار کرتے رہیں گے۔



متعللقہ خبریں