شمالی کوریائی صدر سے ملاقات کر سکتا ہوں :ٹرمپ

امریکی صدارت کیلئے ری پبلکن جماعت کے ممکنہ امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ جوہری پروگرام پر بات چیت کیلئے شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ اُن سے ملنے کیلئے تیار ہیں

493141
شمالی کوریائی صدر سے ملاقات کر سکتا ہوں :ٹرمپ

امریکی صدارت کیلئے ری پبلکن جماعت کے ممکنہ امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کے بیانات اکثر اوقات لوگوں کو ورطہ حیرت میں ڈال دیتے ہیں اور پھر ان پر تبصروں کا ایک طوفان برپا ہو جاتا ہے۔

مسلم مخالف بیان ،خواتین صحافیوں کے خلاف تبصرہ یامخالفین پر تنقید ڈونلڈٹرمپ نے ہمیشہ ایسی صاف گوئی اختیار کی کہ مخالفین دانت پیسنے پر مجبور ہو گئے۔
حال ہی  میں انہوں نے امریکہ کے سخت مخالف ملک شمالی کوریا سے مذاکرات کاعندیہ دیدیا ہے

۔ان کا کہنا ہے کہ وہ جوہری پروگرام پر بات چیت کیلئے شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ اُن سے ملنے کیلئے تیار ہیں۔

ٹرمپ کا کہنا تھا کہ کم جونگ اُن سے بات کرنے سے مجھے کوئی مسئلہ نہیں

ہے۔ایسی ملاقات سیاسی طور پر تنہا ملک شمالی کوریا سے متعلق امریکی پالیسی میں اہم تبدیلی لائے گی۔

 اس کے جواب میں  ہیلری کلنٹن نے ٹرمپ کے اس بیان کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئےبھونڈا قرار دیا ہے ۔



متعللقہ خبریں