آذری اور آرمینی صدور کا مذاکرات پر اتفاق رائے ،ویانا میں یکجا ہونگے

آذربائیجان  اور آرمینیا  کے درمیان   بالائی قارا باغ  کے تنازعے کے  پائیدار حل کےلیے  آئندہ ماہ  مذاکرات کا نیا دور شروع ہوگا

492338
آذری اور آرمینی صدور کا مذاکرات پر اتفاق رائے ،ویانا میں یکجا ہونگے

آذربائیجان  اور آرمینیا  کے درمیان   بالائی قارا باغ  کے تنازعے کے  پائیدار حل کےلیے  آئندہ ماہ  مذاکرات کا نیا دور شروع ہوگا۔

 بتایا گیا ہےکہ  دونوں ممالک کے صدور  ویانا میں   مذاکراتی میز پر یکجا ہونگے جس کا اہتمام  یورپی سلامتی اور تعاون تنظیم  کرے گی ۔

  واضح رہے کہ  سن 1988 تا 1994 کے درمیانی عرصے میں  بالائی قارا باغ کے علاقے میں جنگ چھڑ گئی تھی جس کے بعد  آرمینیا نے  آذربائیجان کے 20 فیصد علاقے پر  قبضہ کرلیا تھا ۔

 اس جنگ کے بعد  دو لاکھ آرمینیوں  اور  ایک ملین آذری باشندے  نقل مکانی  پر مجبور ہو گئے تھے ۔

 



متعللقہ خبریں