جان کیری شام میں امن کے قیام کے لیے کوشاں

وزیرخارجہ جان کیری نے کہا ہے کہ شام میں قیام امن کے لیے ملک بھرمیں جنگ بندی کا نفاذ ضروری ہے۔ کیری نے جنیوا میں اس مقصد کی خاطر اردن، سعودی عرب اور اقوام متحدہ کے سفارتکاروں سے مذاکرات کے بعد کہا کہ شامی خانہ جنگی کے خاتمے کے لیے مشترکہ حکمت عملی ناگزیرہے

482394
جان کیری شام میں امن کے قیام کے لیے کوشاں

متحدہ امریکہ  کے وزیر خارجہ جان کیری سوئٹزرلینڈ کے شہر جینوا جہاں  شام سے متعلق مذاکرات ککا سلسلہ جاری ہے  میں  مختلف رہنماؤں سے ملاقات کی ہے۔

وزیر خارجہ جان کیری نے کہا ہے کہ شام میں قیام امن کے لیے ملک بھر میں جنگ بندی کا نفاذ ضروری ہے۔ کیری نے جنیوا میں اس مقصد کی خاطر اردن، سعودی عرب اور اقوام متحدہ کے سفارتکاروں سے مذاکرات کے بعد کہا کہ شامی خانہ جنگی کے خاتمے کے لیے مشترکہ حکمت عملی ناگزیر ہے۔

 ادھر روسی وزیر خارجہ سیرگئی لاوروف نے کہا ہے کہ حلب میں بھی جنگ بندی وقفے کی کوشش کی جا رہی ہے۔  

 گزشتہ روز دمشق حکومت نے دمشق اور اس کے گرد و نواح میں عارضی فائر بندی کی ڈیل میں توسیع کا اعلان کر دیا تھا۔

امریکہ کے وزیر خارجہ جان کیری امریکہ اور روس کی سرپرستی میں شام میں جنگ بندی کو بحال کرنے کے سلسلے میں اتوار کو جنیوا پہنچےتھے۔

امریکہ کے حکام کا کہنا ہے کہ کیری کی سب سے بڑی ترجیح حلب میں تشدد کا خاتمہ ہے اور پورے شام کو دیرپا جنگ بندی کی طرف واپس لوٹانا ہے جس سے امن کا عمل بحال ہو سکے۔

کیری نے جنیوا پہنچنے کے بعد اردن کے وزیر خارجہ ناصر جودہ سے ملاقات سے قبل صحافیوں سے گفتگو میں کہا کہ ’’یہ اہم وقت ہے۔ ہم روس کے تعاون کی توقع کرتے ہیں اور ہم یقیناً اس بات کی توقع کرتے ہیں کہ (شامی) حکومت روس کی بات سنے گی اور اس پر عمل کرے گی۔



متعللقہ خبریں