وینیزویلا :سرکاری ملازمین ہفتے میں دو روز کام کریں گے

وینیزویلا کی حکومت کے مطابق ، ملک میں بجلی کی بچت  کےلیے سرکاری ملازمین ہفتے میں صرف دو دن کام کریں گے

479185
وینیزویلا :سرکاری ملازمین ہفتے میں دو روز کام کریں گے

وینیزویلا  میں  توانائی کا بحران  شدت اختیار کرتا جارہا ہے۔

 ملک میں بجلی کی بچت  کےلیے  سرکاری ملازمین ہفتے میں صرف دو دن کام کریں گے۔

یہ عمل درآمد   صرف دو ہفتے کےلیے ہوگا جس  کے نتیجے میں سرکاری ملازمین  پیر اور منگل کے روز کام کریں گے  مگر تنخواہ پورے مہینے کی لیں گے۔

 حزب اختلاف نے حکومت پر الزام لگایا ہے کہ اس نے  توانائی  کے بحران پر قابو پونے میں غلفت کا مظاہرہ کیا ہے۔

 یاد رہے کہ وینیزویلا میں  توانائی کی ضروریات کا  ایک تہائی  گوُری بیراج سے پورا کیا جا تاہے  جہاں پانی کی سطح خطرناک حد تک کم ہو گئی ہے۔



متعللقہ خبریں