برازیل کی صدر دلما روزیف کیخلاف تحقیقا ت شروع کرنےکا فیصلہ

برازیل کی صدر دلما روزیف کیخلاف تحقیقا ت شروع کرنےکا فیصلہ کیا گیا ہے ۔

472935
برازیل کی صدر دلما روزیف کیخلاف تحقیقا ت شروع کرنےکا فیصلہ

برازیل کی صدر دلما روزیف کیخلاف تحقیقا ت شروع کرنےکا فیصلہ کیا گیا ہے ۔

قومی کانگریس کی ذیلی شاخ میں رائے دہی کے دوران 68 سالہ صدر دلما کو ان کے عہدے سے سبکدوش کرنے اوران کیخلاف تحقیقا ت شروع کرنےکا فیصلہ کیا گیا ہے ۔اس موضوع پر ہونے والی رائے دہی میں 513 رکنی پارلیمنٹ کےتین چوتھائی نے صدر دلما کیخلاف ووٹ ڈالے ۔

دریں اثنا، 50 ہزار سے زائدافراد نے دارالحکومت براسلیا میں کانگریس کی عمارت کے سامنے صدردلما کیخلاف اور 25 ہزار افراد نے صدر کی حمایت میں مظاہرہ کیا ۔ اب سینٹ ان کیخلاف کاروائیوں کا جائزہ لے گی اور ماہ مئی میں ہونے والی رائے دہی میں سینٹ ان کیخلاف

بد عنوانیوں کے الزام میں مقدمہ چلانے یا نہ چلانے کا فیصلہ کرئے گی ۔اگر ان پر مقدمہ چلایا گیا تو 180 دن کے لیے انھیں ان کے عہدے سے ہٹا دیا جائے گا اور ان کی جگہ نائب صدر میشل تامیز فرائض انجام دیں گے ۔اگر صدر ڈلما کو ان کے عہدے سے ہتایا گیا تو برازیل میں 13 سال سے برسر اقتدار لیبر پارٹی کی حکومت ختم ہو جائے گی ۔ ملک کی پہلی صدر دلما کو 2014 میں دوبارہ منتخب کیا گیا تھا ۔ ان پر بجٹ کے اعدادوشمار میں ہیرا پھیری کرنے اور بجٹ کے خسارے کو کم دکھاتے ہوئے حمایت حاصل کرنے کا الزام لگایا گیا ہے ۔صدر دلما نے ان پر لگائے گئے تمام الزامات کو مسترد کیا ہے ۔



متعللقہ خبریں