عراق میں ایک نیا فوجی اڈہ قائم کیا جا سکتا ہے۔امریکہ

امریکہ نے عراق میں داعش کیخلاف جدوجہد کے دائرہ کار میں ایک نیا فوجی اڈہ قائم کرنے کا منصوبہ تیار کیا ہے ۔

466123
عراق میں ایک نیا فوجی اڈہ قائم کیا جا سکتا ہے۔امریکہ

امریکہ نے عراق میں داعش کیخلاف جدوجہد کے دائرہ کار میں ایک نیا فوجی اڈہ قائم کرنے کا منصوبہ تیار کیا ہے ۔

مسلح افواج کے فوجی کاروائیوں کے ڈپٹی ڈائریکٹراینڈریو لیواس نے امریکہ کی زیر قیادت اتحادی قوتوں کی داعش کیخلاف جاری کاروائیوں کے بارے میں پینٹاگون میں صحافیوں کو معلومات فراہم کیں ۔انھوں نے صحافیوں کے سوالات کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ موصل پر داعش کے قبضے کو ختم کروانے کے لیے سرگرم عمل عراقی قوتوں کو توپخانے کی مدد فراہم کرنے کی غرض سے نئے اڈے قائم کرنے یا پرانے اڈوں کو دوبارہ فعال بنانے کے موضوع کا جائزہ لیا گیا ہے ۔امریکہ نے گزشتہ ماہ مخمور میں موجود عراقی قوتوں کی مدد کے لیے قریبی علاقے میں ایک فوجی اڈہ قائم کرنے کا اعلان کیا تھا ۔اس اڈے میں 200 کے قریب امریکی فوجی موجود تھے ۔ دریں اثناء موصل کو داعش سے واگزار کروانے کے لیے عراقی فوج کی کاروائیاں جاری ہیں اور امریکہ کی زیر قیادت اتحادی قوتیں ان کی مدد کر رہی ہیں ۔



متعللقہ خبریں