فائر بندی توڑنے کی ذمہ داری آرمینیا پر عائد ہو گی، آذربائیجان

آذرتاچ ایجنسی کی خبر کے مطابق علی یف نے روسی صدر ولا دیمر پوٹن سے ٹیلی فون پر بات چیت کی

465668
فائر بندی توڑنے کی ذمہ داری آرمینیا پر عائد ہو گی، آذربائیجان

صدر آذربائیجان الہام علی یف نے اطلاع دی ہے کہ آرمینیا ۔ آذربائیجان محاذ پر فائر بندی کو توڑے جانے کی صورت میں آرمینی فریق اس کا ذمہ دار ہو گا۔

آذرتاچ ایجنسی کی خبر کے مطابق علی یف نے روسی صدر ولا دیمر پوٹن سے ٹیلی فون پر بات چیت کی۔

علی یف نے اس دوران کہا کہ تین روز قبل آذربائیجان کی جانب سے یک طرفہ طور پر فائر بندی کے قیام کی اپیل کا آرمینی فریق نے جھڑپوں کو جاری رکھتے ہوئے جواب دیا ہے، جس کے بعد آخر کار کل دوپہر سے آرمینی حملے رکے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ اب کے بعد فائر بندی کو توڑنے کی ذمہ داری آرمینیا پر عائد ہو گی۔

دریں اثناء نیٹو کے سیکرٹری جنرل یانز اسٹولٹن برگ نے ایک تحریری اعلامیہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ جھڑپوں کے رکنے کی خبریں حوصلہ افزا ہیں۔

انہوں نے طرفین سے فائر بندی پر عمل پیرا رہنے اور کسی نئے تناو کا سد باب کرنے کی حوصلہ افزائی کی ہے۔



متعللقہ خبریں