روس کا شام سے نکل جانا مثبت پیش رفت ہے: کیری

امریکی سیکریٹری خارجہ جان کیری نے کہا ہے کہ وہ جلد ہی ماسکو جائیں گے جس کا مقصد شام سے روسی فوج کے جزوی انخلا کے بارے میں معلومات حاصل کرنا ہے

451610
روس کا شام سے نکل جانا مثبت پیش رفت ہے: کیری

امریکی سیکریٹری خارجہ جان کیری جلد ہی روس کا دورہ کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں ۔

اس بات کا اظہار انہو ں نے جارجیا کے وزیر خارجہ میخائل یانی لیدذے سے واشنگٹن میں ملاقات کے دوران کیا ۔

کیری نے کہا کہ اس دورے کامقصد شام سے روسی فوج کے جزوی انخلا کے بارے میں معلومات حاصل کرنا ہے۔

جان کیری نے کہا کہ 28 فروری کو عمل درآمد ہونے والے فائر بندی کے معاہدے کے نتیجے میں 5 سالہ شامی بحران کے حل میں مدد ملے گی ۔

سیکریٹری خارجہ نے کہا کہ فی الوقت یہ معاہدہ مکمل طور پر عمل درآمد سے دور ہے لیکن پھربھی شام میں پر تشدد واقعات میں کچھ کمی ضرور واقع ہوئی ہے۔ جہاں تک روسی فوج کے شام سے انخلا کا سوال ہے تو یہ کوشش اگلے ہفتے جنیوا میں ہونے والے مذاکرات پر اچھے اثرات مرتب کرے گی ۔

کیری کہا کہنا تھا کہ ایک سیاسی حل کے بغیر شام میں امن کی بحالی مشکل ہے لہذا ہمیں اس جنگ کو روکتے ہوئے شامی عوام کی زندگی معمول پر لانے اور داعش کے خاتمے کےلیے مشترکہ کوششیں کرنا ہونگی ۔



متعللقہ خبریں