ڈونلڈ ٹرمپ مزید تین ریاستوں میں کامیاب

امریکی صدارتی امیدوار بننے کی دوڑ میں شامل ڈونلڈ ٹرمپ مزید تین ریاستوں مشی گن، مسی سپی اور ہوائی سے بھی کامیاب ہوگئے ہیں۔

448326
ڈونلڈ ٹرمپ مزید تین ریاستوں میں کامیاب

ڈونلڈ ٹرمپ مزید تین ریاستوں میں کامیاب

امریکی صدارتی امیدوار بننے کی دوڑ میں شامل ڈونلڈ ٹرمپ مزید تین ریاستوں مشی گن، مسی سپی اور ہوائی سے بھی کامیاب ہوگئے ہیں۔

ڈیموکریٹک جماعت میں جاری امیدواروں کی دوڑ میں برنی سینڈرز نے غیر متوقع طور پر مشی گن میں کامیابی حاصل کی ہے جبکہ مسی سپی میں ایک بڑی جیت کے ساتھ ہلیری کلنٹن کی مجموعی برتری میں اضافہ ہوا ہے۔ آئی ڈاہو میں ری پبلکن جماعت کے امیدواروں میں سے ٹیڈ کروز کو کامیابی ملی ہے ، مشی گن اور مسی سپی میں وہ چوتھے نمبر پر جگہ حاصل کرسکے جبکہ اگلے ہی ہفتے ان کی اپنی ریاست فلوریڈا میں انتخابات ہیں۔ جہاں ان کے لیے کامیابی حاصل کرنا ضروری ہے ۔ ری پبلکن جماعت میں جیت کی صورت میں ٹرمپ کا ممکنہ سامنا سابق وزیر خارجہ ہلیری کلنٹن سے ہو سکتا ہے ۔ فلوریڈا کے شہر جیو پیٹر میں پریس کانفرنس کے دوران ان کا کہنا تھا کہ ایک بات کی مجھے سب سے زیادہ خوشی ہے کہ لوگ بہت بڑی تعداد میں ووٹ ڈالنے آئے تھے ۔ میرے خیال میں آج یہ سب سے بڑی سیاسی خبر ہے ، مجھ سے زیادہ قدامت پسند کوئی بھی نہیں ہو گا۔



متعللقہ خبریں