شام میں اسد کے بغیرعلاقائی سلامتی پر مشتمل نئی حکومت کے قیام کے خواہاں ہیں: کربی

شام میں جاری جھڑپوں کو ختم کرنے کے سمجھوتے کے بعد ملک کی علاقائی سلامتی کا تحفظ کرنے والی انتظامیہ کے اقتدار میں آنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ کسی بھی گروپ کے لیے کود مختیار علاقے کے قیام کے حق میں نہیں ہیں

445412
شام میں اسد کے بغیرعلاقائی سلامتی پر مشتمل  نئی حکومت کے قیام کے خواہاں ہیں: کربی

متحدہ امریکہ کی وزارتِ خارجہ کے ترجمان جان کربی نے کہا ہے کہ ان کا ملک اسد کے بغیر پوری ملک کی علاقائی سلامتی کا خواہاں ہے۔

انہوں نے کہا کہ شام میں جاری جھڑپوں کو ختم کرنے کے سمجھوتے کے بعد ملک کی علاقائی سلامتی کا تحفظ کرنے والی انتظامیہ کے اقتدار میں آنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ کسی بھی گروپ کے لیے کود مختیار علاقے کے قیام کے حق میں نہیں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ "اگر آپ مجھ سے ایک کود مختیار کرد علاقے کے قیام کا پوچھ رہے ہیں تو میرا جوب منفی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے کئی بار اس بات کا اظہار کیا ہے کہ شام ایک وفاقی جمہوری ملک ہے اور ہم ایک بار پھر اسی وفاق کے حق میں ہیں۔ ہم نے ماضی میں ہمیشہ فرقہ واریت سے دور ایک پورے شام کی سلامتی کی حمایت کی ہے اور آئندہ بھی کرتے رہیں گے۔

انہوں نے کہا کہ شام میں جھڑپوں کے خاتمے کے لیے مخالفین اور شامی انتظامیہ کے درمیان مذاکرات کا سلسلہ شروع ہو چکا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسد کا شام کے مستقبل میں کوئی رول نہیں ہے اور ہم شام میں اسد کے بغیر ایک نئی حکومت کے قیام کے حق میں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ شام میں انتخابات کروانے کے بارے میں مذاکرات کا سلسلہ جاری ہے اور اگر یہ مذاکرات کامیاب ثابت ہوئے تو ملک میں عوام کی خواہشات کے مطابق نئی حکومت کے قیام کے وسیع امکانات موجود ہیں ۔



متعللقہ خبریں