مقدونیہ : بڑے پیمانے پر انسانی المیے کا سامنا

مقدونیہ کے، افغان مہاجرین کو داخلے کی اجازت نہ دینے کی وجہ سے علاقے میں بڑے پیمانے پر انسانی المیے کا سامنا ہے

437613
مقدونیہ : بڑے پیمانے پر انسانی المیے کا سامنا

مقدونیہ کے، افغان مہاجرین کو داخلے کی اجازت نہ دینے کی وجہ سے علاقے میں بڑے پیمانے پر انسانی المیے کا سامنا ہے۔

مہاجرین یونان کے قصبے ایدومینی میں محصور ہو کر رہ گئے ہیں اور احتجاج کے باوجود خاردار تاروں کو عبور کرنے میں کامیاب نہیں ہو پا رہے۔

اپنی جانوں کو خطرے میں ڈال کر سرحد پار کرنے کی کوشش کرنے والوں کو پولیس گرفتار کر رہی ہے۔

اس بے چارگی کی حالت میں مہاجرین کا کہنا ہے کہ ان کے پاس افغانستان واپس جانے جیسا کا کوئی نعم البدل موجود نہیں ہے۔

یونان کے شمال میں ہزاروں مہاجرین سرحد پار کرنے کے منتظر بیٹھے ہیں۔



متعللقہ خبریں