صدر اوباما کیوبا کا دورہ کریں گے:وائٹ ہاوس

وائٹ ہاؤس کے عہدیداروں کا کہنا ہےکہ صدر براک اوباما آئندہ ماہ کیوبا کا دورہ کریں گے جو سرد جنگ کے دور کے دو حریف ممالک کے درمیان تعلقات میں بہتری کی غمازی کرتا ہے

434923
صدر اوباما کیوبا کا دورہ کریں گے:وائٹ ہاوس

وائٹ ہاؤس کے عہدیداروں کا کہنا ہےکہ صدر براک اوباما آئندہ ماہ کیوبا کا دورہ کریں گے جو سرد جنگ کے دور کے دو حریف ممالک کے درمیان تعلقات میں بہتری کی غمازی کرتا ہے۔

وائٹ ہاوس کا کہنا ہے کہ اوباما انتظامیہ کی طرف سے اس دورے کا باضابطہ اعلان آج کو کیا جائے گا جو کہ صدر اوباما کے لاطینی امریکہ کے دورے کا حصہ ہے۔

بتایا گیا ہے کہ یہ دورہ ارجنٹائن کے دورے سے پہلے 21 اور 22 مارچ کے درمیان ہو سکتا ہے۔

یہ دورہ صدر اوباما کی طرف سے جنوری 2017 میں اپنے عہدہ صدارت کی مدت ختم ہونے سے پہلے کیوبا کے ساتھ تعلقات کو زیادہ سے زیادہ بہتر کرنے کی کوششوں کا حصہ ہےجس کی توقع بہت عرصے سے کی جارہی تھی


متعللقہ خبریں