امریکہ داعش کا خاتمہ کر کے دم لے گا ، امریکی صدر اوباما

صدر اوباما نے روسی صدر پوتن پر زور دیا کہ وہ شام میں سیاسی تبدیلی کے عمل میں مدد کریں ۔

435253
امریکہ داعش کا خاتمہ کر کے دم لے گا ، امریکی صدر اوباما

4 results are available, use up and down arrow keys to navigate.

امریکی صدر اوباما نے داعش کو خبردار کیا ہے کہ وہ جہاں بھی سر اٹھائے گی امریکہ اس کے پیچھے جائے گا اور اپنے اتحادیوں کے تعاون سے اس کا خاتمہ کردے گا۔

انہوں نے آسیان سربراہی اجلاس کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ شام میں روسی کاروائیوں سے داعش کے خلاف جاری جنگ پر کوئی فرق نہیں پڑے گا۔انہوں نے روسی صدر پوتن پر زور دیا کہ وہ شام میں سیاسی تبدیلی کے عمل میں مدد کریں تاہم انہوں نے کہا کہ میونخ معاہدے پر عملدرآمد سے معلوم ہوگا کہ شام میں سیاسی تبدیلی ممکن ہے بھی یا نہیں۔ ہم داعش کو لیبیا میں قدم جمانے نہیں دیں گے۔

صدر اوباما نے ری پبلیکن پارٹی کے ممکنہ صدارتی امیدوار ڈونالڈ ٹرمپ پر شدید نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ مسلمانوں کے خلاف بیانات اور عوام کے جذبات بھڑکانے سے ٹرمپ کو ووٹ نہیں ملیں گے ۔صرف ٹرمپ ہی نہیں بلکہ صدارتی انتخابات کی دوڑ میں شامل دیگر

ری پبلیکن ارکان کا بھی ایسا ہی حال ہے امریکہ کا صدر بننا مشکل اور سنجیدہ کام ہے یہ کسی ریئلٹی شو کی میزبانی نہیں ہے۔ مجھے امریکی عوام پر مکمل اعتماد ہے اسی لیے مجھے یقین ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ صدر نہیں بن سکتے ۔ری پبلکن امیدواروں کی غیر ذمہ دارانہ بیان بازی سے دنیا بھر میں مسائل پیدا ہو رہے ہیں۔



متعللقہ خبریں