شمالی کوریا: طویل مسافت کے میزائل کا تجربہ

شمالی کوریا کا میزائل تجربہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے بیلسٹک میزائل ٹیکنالوجی کے استعمال سے متعلق فیصلوں کی کھلی خلاف ورزی ہے اور امریکہ اس کی شدید مذمت کرتا ہے۔ جان کیری

428478
شمالی کوریا: طویل مسافت کے میزائل کا تجربہ

شمالی کوریا نے طویل مسافت کے میزائل کا تجربہ کیا ہے۔۔۔

امریکہ اسٹریٹجی کمانڈ USSTRATCOM نے شمالی کوریا کے طویل مسافت کے میزائل کا تجربہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔

USSTRATCOM کی طرف سے جاری کردہ تحریری بیان میں کہا گیا ہے کہ ہمارے سسٹمز نے امریکہ کے مقامی وقت کے مطابق شام 6 بج کر 29 منٹ پر شمالی کوریا کے طویل مسافت کے راکٹ فائر کرنے کو ریکارڈ کیا ہے۔

امریکہ انتظامیہ نے بھی ایک طویل عرصے سے دی جانے والی تمام وارننگوں کے باوجود شمالی کوریا کی طرف سے میزائل تجربے کی مذمت کی ہے۔

وائٹ ہاوس کی قومی سکیورٹی کونسل کی مشیر سوسن رائس نے اپنے تحریری بیان میں پیونگ یانگ انتظامیہ کے نئے اقدام کو 6 جنوری کے جوہری تجربے کے بعد اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے متعدد فیصلوں کی خلاف ورزی کرنے والا ، امن و استحکام کو خراب کرنے والا اور تحریکی اقدام قرار دیا ہے۔

امریکہ کے وزیر خارجہ جان کیری نے بھی اپنے تحریری بیان میں کہا ہے کہ "شمالی کوریا کا میزائل تجربہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے بیلسٹک میزائل ٹیکنالوجی کے استعمال سے متعلق فیصلوں کی کھلی خلاف ورزی ہے اور امریکہ اس کی شدید مذمت کرتا ہے"۔

کیری نے کہا ہے کہ حالیہ ایک ماہ کے دوران پیونگ یانگ انتظامیہ نے صرف کوریا جزیرہ نما کی ہی نہیں پورے علاقے اور امریکہ کی سلامتی کو بھی خطرے میں ڈالنے والے بڑے پیمانے پر تحریکی اقدامات کئے ہیں۔

انہوں نے جنوبی کوریا اور جاپان سمیت اپنے اتحادیوں کے دفاع سے متعلق اٹل عزائم کا بھی ایک دفعہ پھر اعادہ کیا ہے۔



متعللقہ خبریں