روس بحران کے بہانے شام میں اپنی فوجی کمک بڑھا رہا ہے:سیٹا

سیاسی امور،معیشت اور سماجی تحقیقاتی وقف SETA کی طرف سے واشنگٹن میں شام میں روس،امریکہ اور ترکی کے مفادات نامی ایک پینل کا انعقاد ہوا جس میں مقررین نے کہا کہ روس نے شام اور مشرق وسطی میں اپنا اثر و رسوخ بڑھانے کےلیے داعش کا سہارا لیا ہے

413072
روس بحران کے بہانے شام میں اپنی فوجی کمک بڑھا رہا ہے:سیٹا

روس کی شام میں مداخلت کے موضوع پر واشنگٹن کو بھی تشویش ہے ۔
سیاسی امور،معیشت اور سماجی تحقیقاتی وقف SETA کی طرف سے واشنگٹن میں شام میں روس،امریکہ اور ترکی کے مفادات نامی ایک پینل کا انعقاد ہوا جس میں روس کی شام میں مداخلت کا جائزہ لیا گیا ۔
مذکورہ وقف کے واشنگٹن کے نمائندے قادر اُستون نے کہا کہ روس نے شام اور مشرق وسطی میں اپنا اثر و رسوخ بڑھانے کےلیے داعش کا سہارا لیا ہے ۔
مقررین نے پینل کے دوران یہ بھی کہا کہ روس عالمی طاقتوں کے اس کھیل میں اپنا کردار ادا کرنے کا خواہاں ہے جس کےلیے وہ شام کی آڑ میں اپنی فوجی طاقت کا اظہار کر رہا ہے۔
مذکورہ پینل میں 24 نومبر کو ترکی کی سرحدی حدود کی خلاف ورزی کرنے پر گرائے جانے والے روسی طیارے کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ روس کی یہ محض چال تھی تاکہ وہ علاقے میں اپنی فوجی کمک میں اضافہ کر سکے ۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں