ہالینڈ:مہاجرین کی آمد منظور نہیں،عوام میں سخت اشتعال

ہالینڈ کے شہر گلڈرمالسین کی بلدیہ کی طرف سے شامی مہاجرین کےلیے کیمپ کے قیام کا اعلان عوام میں خفگی کا باعث بن گیا

412326
ہالینڈ:مہاجرین کی آمد منظور نہیں،عوام میں سخت اشتعال

ہالینڈ کے شہر گلڈرمالسین کی بلدیہ کی طرف سے شامی مہاجرین کےلیے کیمپ کے قیام کا اعلان عوام میں خفگی کا باعث بن گیا ۔
اس اعلان کے بعد پولیس اور عوام میں جھڑپ ہوئی جس میں دو پولیس اہلکار معمولی زخمی ہوئے۔
حفاظتی ذرائع کا کہنا ہے کہ بلدیہ کی عمارت میں داخلے کی کوشش میں ناکامی پر عوام مشتعل ہو گئی جس کے بعد اُس نے پولیس پر بوتلوں اور پتھروں کی بوچھاڑ کر دی ۔
بعد ازاں پولیس نے بعض مظاہرین کو گرفتار بھی کیا ۔
اس واقعے پر بیان دیتے ہوئے مشیر دفاع و انصاف کلاس ڈیجک ہوف نے کہا کہ مظاہروں کا یہ سلسلہ نا قابل قبول ہے اور کسی کو بھی عوام کا سکون برباد کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی ۔
وزیر داخلہ رونلاڈ پلاسٹرک نے بھی کہا کہ مظاہرے کا یہ واقعہ افسوس ناک ہے۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں