آسٹریا:مساجد کو حکومت کے طابع بنانےکےخلاف آئینی عدالت سے رابطہ

آسٹریا میں ترک اسلامی انجمن اور دیگر 60 تنظیموں کو بند کرنے پر مبنی ایک قانونی مسودے کے خلاف ملک کی دستور ساز عدالت سے رجوع کیا گیا ہے

358534
آسٹریا:مساجد کو حکومت کے طابع بنانےکےخلاف آئینی عدالت سے رابطہ

آسٹریا میں ترک اسلامی انجمن اور دیگر 60 تنظیموں کو بند کرنے پر مبنی ایک قانونی مسودے کے خلاف ملک کی دستور ساز عدالت سے رجوع کیا گیا ہے ۔
ترک اسلامی انجمن کی طرف سے بتایا گیا ہےکہ اسلام مخالف اس قانون کی منظوری کی صورت میں ملک میں موجود سینکڑوں مسلم تنظیمیں اور مساجد یکم مارچ 2016 سے بند کر دی جائیں گی۔
انجمن کا کہنا ہے کہ آسٹریائی حکومت اسلامی تنظیموں پر اپنا کنٹرول قائم کرنے کی کوشش کر رہی ہے لہذا ہم نے اس قانون کی منظوری کے خلاف دستور ساز عدالت سے رابطہ قائم کیا ہے ۔
واضح رہے کہ اگر یہ قانون منظور ہوگیا تو آسٹریا کی تمام مساجد اور دیگر اسلامی تنظیمیں حکومت کے طابع ہونگی ۔
باور رہے کہ آسٹریا میں اس وقت 6 لاکھ مسلم آباد ہیں کہ جہاں مساجد اور دیگر اسلامی مراکز کی تعداد 300 کے لگ بھگ ہے۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں