ہم مسئلہ قبرص کے حل کے لیے جاری مذاکرات کی حمایت کرتے ہیں،کیری

امریکہ کے وزیر خارجہ جان کیری آئندہ ہفتے قبرص کا دورہ کریں گے ۔

422284
ہم مسئلہ قبرص کے حل کے لیے جاری مذاکرات کی حمایت کرتے ہیں،کیری


امریکہ کے وزیر خارجہ جان کیری آئندہ ہفتے قبرص کا دورہ کریں گے ۔
وزارت خارجہ کیطرف سے جاری اعلان میں بتا یا گیا ہے کہ وزیر خارجہ جان کیری فرانس، بیلجیم،کوسوو ،سربیا،قبرص اور یونان کا دورہ کریں گے ۔ وہ صدر اوباما کیساتھ 30 نومبر کو پیرس میں ہونے والی ماحولیاتی تبدیلیوں کی کانفرنس میں شرکت کر نے کے بعد برسلز میں ہونے والے نیٹو کے وزراء خارجہ کے اجلاس میں شریک ہونگے ۔ کوسوو میں دوطرفہ اور علاقائی معا ملات پر مذاکرات کرنے کے بعد وہ سربیا میں یورپی سلامتی و تعاون اجلاس میں شرکت کریں گے ۔ وہ تین دسمبر کو قبرص میں مسئلہ قبرص کے حل کے لیے جاری مذاکرات کی حمایت کی غرض سےدونوں لیڈروں سے ملاقات کریں گے اور یونانی حکام کیساتھ اقتصادی اصلاحات ،دوطرفہ تعلقات اور مہاجرین کے بحران پر مذاکرات کریں گے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں