صدرپوتین کا دورہ ایران

آٹھ سال کے بعد کے بعد تہران تشریف لے جانے والے پوتین نے تہران مین بڑا مصروف دن گزارا۔ ایران کے صدر حسن روحانی نے پیر کی رات تہران میں روسی صدر ولادیمیر پوتن کے ساتھ ملاقات میں دونوں ملکوں کے اچھے اور دوستانہ تعلقات کی جانب اشارہ کیا

421485
صدرپوتین کا  دورہ ایران

روس کے صدر ولادِ میر پوتین نے کل ا یران کا دورہ کیا۔
آٹھ سال کے بعد کے بعد تہران تشریف لے جانے والے پوتین نے تہران مین بڑا مصروف دن گزارا۔
ایران کے صدر حسن روحانی نے پیر کی رات تہران میں روسی صدر ولادیمیر پوتن کے ساتھ ملاقات میں دونوں ملکوں کے اچھے اور دوستانہ تعلقات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ گذشتہ مہینوں کے دوران، دو طرفہ اور بین الاقوامی سطح پر ایران اور روس کے تعلقات میں فروغ کے تعلق سے اہم قدم اٹھائے گئے ہیں اور یہ سلسلہ آگے بھی جاری رہنا چاہیے
صدر روحانی نے کہا کہ ایران اور روس بہت سے اہم علاقائی اور بین الاقوامی مسائل میں، مشترکہ نقطہ ہائے نگاہ رکھتے ہیں- انہوں نے دہشت گردی سے مقابلے کے سلسلے میں کہا کہ ایران دہشت گردی سے مقابلے کے عظیم مقصد میں سنجیدہ ہے اور روس نے بھی گذشتہ مہینوں میں خاص طور پر علاقے میں دہشت گردی سے مقابلے کے حوالے سے موثر اقدامات انجام دیے ہیں-
صدر پوتین نے مختلف شعبوں میں ایران اور روس کے درمیان ہمہ جانبہ تعلقات کے فروغ کی ضرورت کا ذکر کرتے ہوئے شام کی صورت حال کا جائزہ لیا اور شام میں ہونے والے انتخابات میں کسی بھی فریق کی طرف سے مخالفت نہ کیے جانے کا مطالبہ کیا۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں