بیلجیم میں دہشت گردی کے خطرے سے زندگی مفلوج
بیلجیم کے دارالحکومت برسلز میں دہشت گردی کے خطرے کے الارام کو سب سے بلندد چار کرنے کے بعد شہر بھر میں نظام زندگی مفلوج ہو کر رہ گیا ہے۔ پولیس ہاتھوں میں بم لیے دو افراد کی تلاش میں مصروف ہے
بیلجیم کے دارالحکومت برسلز میں دہشت گردی کے خطرے کے الارام کو سب سے بلندد چار کرنے کے بعد شہر بھر میں نظام زندگی مفلوج ہو کر رہ گیا ہے۔
پولیس ہاتھوں میں بم لیے دو افراد کی تلاش میں مصروف ہے۔
ایک سرکاری بیان میں کہا گیا کہ " یہ برسلز کے خطے کو سنگین خطرے" کو اجاگر کرتا ہے۔ بیان میں شہریوں کو متنبہ کیا کہ اگر ممکن ہو تو وہ پرہجوم مقامات سے دور رہیں۔
انتہائی خطرے کا یہ انتباہ پیرس میں ہونے والے دہشت گرد حملوں کے ایک ہفتے بعد سامنے آیا ہے جہاں داعش سے وابستہ شدت پسندوں نے مختلف مقامات پر حملے کر کے 130 افراد کو ہلاک کر دیا تھا۔
اس حملے کے ایک اہم ملزم صالح عبدالسلام کے بارے میں باور کیا جاتا ہے کہ وہ بیلجیئم میں ہیں۔ اسے آخری مرتبہ فرانس سے بیلجیم کی سرحد پر دیکھا گیا جہاں پولیس نے اسے روکا اور اس سے پوچھ گچھ کے بعد اسے جانے دیا۔
جمعرات کو برسلز کے مختلف علاقوں میں نو چھاپے مارے گئے اور نو افراد کو حراست میں لیا گیا۔
جہاں یہ چھاپے مارے گئے ان میں ایک وہ جگہ بھی شامل ہے جہاں عبدالسلام اپنے بھائی ابراہیم عبدالسلام کے ساتھ رہتا رہا ہے۔ ابراہیم نے خود کو پیرس حملوں کے دوران بارودی مواد سے اڑا لیا تھا۔
متعللقہ خبریں
امریکہ، شدید گرمی سے ایری زونا میں6 افراد لقمہ اجل
آنے والے دنوں میں بارش کا امکان ہے۔ جس سے درجہ حرارت43 ڈگری تک گر سکتا ہے