سلامتی کونسل: فرانس نے بھی داعش کے خلاف مسودہ قرارداد پیش کردیا

قرارداد کے مسودے میں تنظیم کی طرف سے انقرہ،پیرس،تیونس اور بیروت میں کیے جانے والے حملوں کی مذمت کرتےہوئے رکن ممالک سے داعش کے خلاف نتیجہ خیز کاروائی کرنے پر زور دیا ہے

367451
سلامتی کونسل: فرانس نے بھی داعش کے خلاف مسودہ قرارداد پیش کردیا

فرانس نے داعش کے خلاف کاروائی کےلیے سلامتی کونسل میں ایک قرارداد پیش کی ہے۔
قرارداد کے مسودے میں تنظیم کی طرف سے انقرہ،پیرس،تیونس اور بیروت میں کیے جانے والے حملوں کی مذمت کرتےہوئے رکن ممالک سے داعش کے خلاف نتیجہ خیز کاروائی کرنے پر زور دیا ہے۔
فرانسیسی نمائندے نے سلامتی کونسل سے مطالبہ کیاہے کہ رکن ممالک داعش کے خلاف جنگ میں تیزی لاتےہوئے مذکورہ تنظیم کو مالی و دفاعی امداد دینے والے تمام راستوں کو بند کرنے میں تعاون کریں ۔
یہ پتہ نہیں کہ فرانس کی طرف سے پیش کردہ اس قرارداد کو کب منظوری ملے گی لیکن خیال ہے کہ اس قرارداد پر رائے دہی 24 گھنٹے گزرنے کے بعد شروع کر دی جائے گی ۔
یاد رہے کہ روس نے بھی شام میں داعشکے خلاف بھرپور کاروائی کرنے کےلیے سلامتی کونسل میں ایک قرارداد پیش کی تھی جس کا مقصد داعش کے خلاف جنگ میں اسد نواز حکومت اور دیگر ممالک سے مکمل تعاون کرنا ہے ۔
باور رہے کہ مغربی ممالک اسد نوا زحکومت سے تعاون پر سرد مہری کا مظاہرہ کر رہے ہیں ۔



ٹیگز:

متعللقہ خبریں