نئی یہودی بستیوں کا قیام نا جائز ہے: امریکہ

امریکہ نے کہا ہے کہ اسرائیل کی طرف سے مشرقی القدس اور دریائے اردن کے مغربی کنارے میں نئی بستیوں کی تعمیر غیر قانونی ہے جو کہ امن مذاکرات کو بھی متاثر کر ہی ہے

418555
نئی یہودی بستیوں کا قیام نا جائز ہے: امریکہ

امریکہ نے کہا ہے کہ اسرائیل کی طرف سے مشرقی القدس اور دریائے اردن کے مغربی کنارے میں نئی بستیوں کی تعمیر غیر قانونی ہے جو کہ امن مذاکرات کو بھی متاثر کر ہی ہے ۔
محکمہ خارجہ کے ترجمان مارک ٹونر نے اپنی یومیہ پریس بریفنگ کے دوران کہا ہے کہ اسرائیل کی طرف سے مشرقی القدس میں نئی یہودی بستیوں کی تعمیر کامنصوبہ نا جائز اور غیر قانونی ہے جس سے طرفین کے درمیان مذاکراتی عمل متاثر ہو رہا ہے ۔
ٹونر نے کہا کہ امریکہ اس صورت حال پر متذبذب ہے اور اسرائیلی حکومت سے مطالبہ کرتا ہے کہ وہ ان تعمیراتی سرگرمیوں کو فوری طور پر روک دے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں