فرانس اور بلجیم میں دہشت گردوں کے خلاف چھاپے

فرانس میں حکام کا کہنا ہے کہ فرانس کے مختلف علاقوں میں مشتبہ اسلامی شدت پسند جنگجوؤں کے خلاف سلسلہ وار چھاپوں کے دوران 23 افراد کوگرفتار کیا گیا ہے جبکہ درجنوں ہتھیار بھی قبضے میں لیےگئے ہیں

417886
فرانس  اور بلجیم  میں دہشت گردوں کے خلاف چھاپے

ایک سو بتیس افراد کی ہلاکت کا سبب بننے والے پیرس کے دہشت گردی کے کے حملوں کے بعد دہشت گردوں کے خلاف بڑے پیمانے پر کاروائی کا آغاز کردیا گیا ہے۔
فرانس میں حکام کا کہنا ہے کہ فرانس کے مختلف علاقوں میں مشتبہ اسلامی شدت پسند جنگجوؤں کے خلاف سلسلہ وار چھاپوں کے دوران 23 افراد کوگرفتار کیا گیا ہے جبکہ درجنوں ہتھیار بھی قبضے میں لیےگئے ہیں۔
ان چھاپوں کا سلسلہ پیرس میں ریستوران، شراب خانوں، کنسرٹ ہال اور ایک سٹیڈیم پر ہونے والے مختلف حملوں کے بعد شروع کیا گیا ہے۔ جمعے کو ہونے والے ان حملوں کے نتیجے میں 132 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔
اس کے علاوہ بیلجیئم کے شہر برسلز میں بھی پولیس آپریشن جاری ہے۔ شہر کے ایک علاقے میں گولیاں چلنے اور دھماکوں کی آوازیں سنی گئی ہیں۔
اس سے قبل فرانس نے اعلان کیا تھا کہ پیرس میں حملے میں سے دو خودکش حملہ آوروں احمد المحمد اور سامی عمیمور کو شناخت کر لیا گیا ہے۔
المحمد نے فرانس سٹیڈیئم میں خود کو دھماکے سے اڑا لیا تھا۔ استغاثہ کا کہنا ہے کہ اگر ان کی لاش کے نزدیک پایا جانے والا پاسپورٹ اصلی ہے تو اس صورت میں وہ دس ستمبر 1990 کو شام کے شہر ادلب میں پیدا ہوئے تھے۔
بلجیم میں حراست میں لیے جانے والے افراد کی تعداد 10 تک پہنچ گئی اور مزید گرفتاریوں کا سلسلہ جاری ہے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں