شام کے حوالے سے ویانا اجلاس اختتام پذیر

امریکی وزیر خارجہ جان کیری اور دیگر رہنماوں نے اجلاس کے اختتام پر پریس کانفرس کا اہتمام کرتے ہوئے اجلاس کی تفصیلات سے آگاہی کرائی ہے

360916
شام کے حوالے سے ویانا اجلاس اختتام پذیر

امریکی وزیر خارجہ جان کیری کا کہنا ہے کہ شام کے مستقبل کا فیصلہ اس کی عوام کرے گی، جبکہ سیاسی سلسلہ شامیوں کی قیادت اور میزبانی میں سر انجام پائے گا۔
جان کیری نے شام میں خانہ جنگی کا حل چارہ تلاش کرنے کے زیر مقصد ویانا میں منعقدہ بین الاقوامی مذاکرات کے پایہ تکمیل کو پہنچنے کے بعد روسی ہم منصب سرگئی لاوروف اور اقوام متحدہ کے نمائندہ خصوصی برائے شام اسٹیفن دی مستورا کے ہمراہ ایک مشترکہ پریس کانفرس کا اہتمام کیا۔
روس اور ایران کے ہمراہ ویانا مذاکرات میں شریک ملکوں کے مابین شامی صدر بشارالاسد کے مستقبل کے حوالے سے نظریاتی اختلافات تا حال موجود ہونے پر زور دینے والے جان کیری نے اعلان کیا ہے کہ اس ملک میں خانہ جنگی کے سیاسی حل کی تلاش کی خاطر سفارتی کوششوں کو مزید وسعت دیتے ہوئے جاری رکھا جائیگا۔
یاد رہے آسٹریا کے دارالحکومت ویانا میں ہونے والے مذاکرات میں شام کا اہم اتحادی ایران پہلی بار شریک ہوا تھا۔مذاکرات میں شریک ہونے والے مختلف ممالک کے وزراء نے اس بات پر رضامندی ظاہر کی ہے کہ اقوام متحدہ سے شام میں ایک نیا عمل شروع کرنے کے لیے کہا جائے جس کے تحت جنگی بندی ہو اور نئے انتخابات کرائے جا سکیں۔
ویانا مذاکرات باغیوں کے حمایت کرنے والے امریکہ اور ان کے حلیفوں سعودی عرب و ترکی اور شامی حکومت کے غیر ملکی اہم حلیفوں ایران اور روس کے درمیان کی خلیج کو کم کرنے کے لیے ہوا تھا۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں