پیٹریشیا طوفان میکسیکوکےساحلوں سے ٹکراگیا:بڑی تباہی کا خطرہ

پٹریشیا نامی یہ سمندری طوفان اب تک ریکارڈ کیا گیا شدید ترین سمندری طوفان ہے جس کی وجہ سے بڑے پیمانے پر تباہی کا خدشہ ہے

398470
پیٹریشیا طوفان میکسیکوکےساحلوں سے ٹکراگیا:بڑی تباہی کا خطرہ

بحر الکاہل سے اٹھنے والا شدید ترین سمندری طوفان میکسیکو کے ساحل سے ٹکرا گیا ہے۔
پٹریشیا نامی یہ سمندری طوفان اب تک ریکارڈ کیا گیا شدید ترین سمندری طوفان ہے جس کی وجہ سے بڑے پیمانے پر تباہی کا خدشہ ہے۔
طوفان کے خطرے کے پیش نظر حکومت نے پہلے ہی رہائشی علاقے خالی کروانا شروع کر دیے تھے۔طوفان کی رفتار 300 کلومیٹر فی گھنٹے سے بھی زیادہ ہے۔اس طوفان کو اب تک آنے والے سمندری طوفانوں کے مقابلے میں سب سے تباہ کن کہا جارہا ہے۔
خدشہ ہے کہ اس کی وجہ سے بہت بڑے پیمانے پر لینڈ سلائیڈنگ کے علاوہ شدید سیلاب آ سکتا ہے ہیں۔
حکومت نے تین صوبوں میں ہنگامی حالت کا اعلان کر دیا ہے اور لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا رہا ہے۔
پولیس کی جانب سے لوگوں سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ ساحلی علاقوں میں جانے سے گریز کریں جبکہ ہوٹلوں میں مقیم افراد کو بھی علاقہ خالی کردینے کا کہا گیا ہے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں