اسرائیل کو اپنے دفاع کا حق حاصل ہے، جان کیری

انڈیانا یونیورسٹی میں طلباء سے خطاب کرنے والے کیری نے اسرائیلی شہریوں پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ حرکات ناقابل قبول ہیں

393052
اسرائیل کو اپنے دفاع کا حق حاصل ہے، جان کیری

اسرائیل ۔ فلسطین کشیدگی جاری ہونے کے وقت امریکہ نے اسرائیل کی حمایت کی ہے۔
امریکی وزیر خارجہ جان کیری کا کہنا ہے کہ امریکہ " اسرائیل کو اپنا تحفظ کرنے کا حق حاصل ہے" نظریے کی حمایت کرتا ہے۔
انڈیانا یونیورسٹی میں طلباء سے خطاب کرنے والے کیری نے اسرائیلی شہریوں پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ حرکات ناقابل قبول ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ " اس قسم کے پُر تشدد واقعات کا کوئی جواز پیش نہیں کیا جا سکتا۔"
جان کیری نے فلسطینیوں اور اسرائیلیوں کے درمیان جاری واقعات میں ٹھنڈے دل سے کام لینے کی اپیل کرنے کی غرض سے آئندہ کے ایام میں مشرق وسطی کا دورہ کرنے کا بھی ذکر کیا ہے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں