امریکہ اور فرانس میں جان لیوا سیلاب

امریکی ریاست کیرولینا اور فرانس کے ریویرا شہر میں سیلاب سے بالترتیب 9 اور 20 افراد جان بحق ہو گئے ہیں

388141
امریکہ اور فرانس میں جان لیوا سیلاب

متحدہ امریکہ کی جنوبی ریاست کیرولینا کے شہر چارلیسٹن میں پیش آنے والے سیلاب سے 9 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔
بارشوں کا سلسلہ جاری رہنے کی پشین گوئی کردہ علاقے میں ہنگامی حالت نافذ کر دی گئی ہے۔
بھاری تعداد میں لوگوں کے لاپتہ ہونے والے علاقے میں امدادی سرگرمیاں جاری ہیں۔
اس بات کا تخمینہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ سیلاب سے پہنچنے والا مالی نقصان ایک ارب ڈالر سے تجاوز کر جائیگا۔
ریاست میں 40 ہزار افراد کو پینے کا صاف پانی مہیا کرنے میں دقت کا سامنا ہے تو 26 ہزار بجلی کے صارفین کو بجلی کی ترسیل منقطع ہے۔
جنوبی کارولینا کے گورنر نِکی ہیلی کا کہنا ہے کہ علاقے میں 550 سڑکوں اور پلوں کو آمدورفت کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔
دوسری جانب سیلاب کی آفت فرانس میں بھی جان لیوا ثابت ہوئی ہے، اس ملک میں 20 افراد سیلاب سے متاثر ہونے سے ہلاک ہو ئے ہیں۔

 

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں