سرحد پرخار دار باڑیں نہیں لگیں گی: حکومت ہنگری

ہنگری کی وزارت داخلہ نے اپنے بیان میں ہنگری نے ملک کی جنوبی سرحدوں کے تحفظ کےلیے کار دار تاریں لگانے کا جو فیصلہ کیا تھا اُسے واپس لےلیا ہے

354073
سرحد پرخار دار باڑیں نہیں لگیں گی: حکومت ہنگری

ہنگری نے سلوانیا سے ملحقہ سرحد پر باڑ لگانے کا فیصلہ واپس لے لیا ہے۔
ہنگری کی وزارت داخلہ نے اپنے بیان میں ہنگری نے ملک کی جنوبی سرحدوں کے تحفظ کےلیے کار دار تاریں لگانے کا جو فیصلہ کیا تھا اُسے واپس لےلیا ہے۔
وزیر داخلہ سانڈور پنٹر اور سلووانیہ کی وزیر داخلہ ویسنا یور کوس نے اس بات کا فیصلہ ایک ملاقات کے دوران کیا ۔
اس حوالے سے ہنگری کے وزیراعظم وکٹر اوربان نے گزشتہ روز آسٹریا ئی ہم منصب وارنر فے مین سے ملاقات کے بعد ایک پریس کانفرنس میں کہا تھا کہ ہنگری اور سلوانیا کی سرحد پر خاردار باڑوں کے بجائے ہم موبائل نیوی گیشن سسٹم نصب کر نے کا ارادہ رکھتے ہیں۔
یاد رہے کہ ہنگری کی حکومت نے غیر قانونی طریقوں سے ملک میں داخلے کو روکنے کےلیے سرب سرحد کےساتھ تین میٹر بلند اور 175 کلومیٹر طویل کار دار باڑیں لگانے کا فیصلہ کیا تھا جس کی تائید میں سربیا ، رومانیہ اور کرویشیا نے بھی اپنی سرحدوں پر خار دار باڑیں لگانے کا اعلان کیا تھا ۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں