ہم یورپیوں کو ہر ہفتہ صدر ایردوان کے لئے دعا کرنی چاہیے

ترکی ایک طویل عرصے سے پناہ گزینوں کے المیے کے مقابل بہت قابل تعریف کاروائیاں کر رہا ہے۔ وکٹر اوربان

348876
ہم یورپیوں کو ہر ہفتہ صدر ایردوان کے لئے دعا کرنی چاہیے

وکٹر اوربان نے کہا ہے کہ ہم یورپیوں کو ہر ہفتہ صدر ایردوان کے لئے دعا کرنی چاہیے۔۔۔
ہنگری کے وزیر اعظم وکٹر اوربان نے کہا ہے کہ ترکی ،شام سے آنے والے پناہ گزینوں کے موضوع پر ایک طویل عرصے سے بہت اہم کام کر رہا ہے۔
جرمن روزنامے بلڈ کو دئیے گئے انٹرویو میں اوربان نے کہا کہ وہ یورپی یونین کے سربراہان مملکت کے اجلاس میں شام کے ہمسایہ ممالک کی مالی امداد کی تجویز پیش کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ ترکی ایک طویل عرصے سے پناہ گزینوں کے المیے کے مقابل بہت قابل تعریف کاروائیاں کر رہا ہے۔ لہذا مختلف سیاسی افکار سے آزاد رہتے ہوئے ہم یورپیوں کو ہر ہفتہ صدر ایردوان کے لئے دعا کرنی چاہیے۔ ہمیں ترکی جیسے ملک کو تنہا چھوڑنے اور کنجوسی کا مظاہرہ کرنے سے پرہیز کرنا چاہیے"۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں