آرمینیا کو گیس 25 فیصد رعائیت پر ملے گی: روس

روس نے اعلان کیا ہے کہ آرمینیا کو دو سو ملین ڈالر کی فوجی امداد مہیا کرنےکے ساتھ ساتھ 25 فیصد رعائیت پر گیس بھی مہیا کی جائے گی

376084
آرمینیا کو گیس 25 فیصد رعائیت پر ملے گی: روس

روس آرمینیا کو دو سو ملین ڈالر کی فوجی امداد مہیا کرے گا۔
آرمینی صدر سرج سارکیسیان نے ماسکو میں صدر ولادیمیر پوٹین سے ملاقات کی جس کے دوران اس بات کا اعلان کیا گیا ۔
روس آرمینیا کا تجارتی ساجھے دار ہے جس کے ساتھ اشتراک سازی کو مزید فروغ دینے کےلیے روسی صدر نے اپنے تعاون کا مکمل یقین دلایا ہے ۔
اس کے علاوہ صدر پوٹین نے یہ بھی کہا ہے کہ آرمینیا کو گیس 254 فیصد رعائیتی نرخوں میں دی جائے گی ۔
قارا باغ کے علاقے میں دو ہفتوں سے جاری کشیدگی کے بارے میں آرمینی صدر نے کہا کہ آذری جارحیت کو روکنے کےلیے ہمیں جوابی کاروائی کرنا پڑی ہے ۔
بتایا گیا ہےکہ دو سو ملین ڈالر کی یہ امداد آرمینی فوج میں جدت پسندی لانے کےلیے استعمال کی جائے گی ۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں