کنوارہ پن بیچنا جان بچانے کا مسئلہ بن گیا

کرسٹینا نامی آذری دوشیزہ اپنا کنوارہ پن فروخت کرنا چاہتی تھی جس کےلیے روس کے ایک شخص ڈنستریان سے رابطہ ہواجس نے اسے دس ہزار پاونڈز یعنی تقریباً16لاکھ روپےکی پیش کش کی جس پر اداکارہ رضامندہو گئی لیکن اس کی جان پر بن آئی

374225
کنوارہ پن بیچنا جان بچانے کا مسئلہ بن گیا

انٹرنیٹ پر لڑکیوں کو جھانسہ دینے کے واقعات اکثر سننے میں آتے رہتے ہیں۔
ایسے ہی آذربائیجان کی ایک دوشیزہ  بھی انٹرنیٹ پر ایک شخص پر بھروسہ کرکے لٹ گئی۔
کرسٹینا نامی  دوشیزہ اپناکنوارہ پن فروخت کرنا چاہتی تھی۔اس کا انٹرنیٹ پر روس کے ایک شخص ڈنستریان سے رابطہ ہواجس نے اسے تقریباً16لاکھ روپےکی پیش کش کی جس پر اداکارہ رضامندہو گئی۔


ڈنستریان نے کرسٹینا کو ہوائی جہاز کا ٹکٹ بھجوایا اور وہ آذربائیجان سے سفر کر کے روس پہنچ گئی۔ ڈنستریان اداکارہ کو اپنے فلیٹ میں لے گیا اور اسے جسم فروشی کا دھندہ کرنے کو کہا لیکن اس نے انکار کر دیا جس پر دنستریان نے اسے زیادتی کا نشانہ بنایا اور اس کی برہنہ تصاویر بنا لیں۔
صبح وہ اسے فلیٹ میں ہی بند کرکے اپنے کام پر چلا گیااس دوران کرسٹینا نے چادروں کی گرہیں ڈال کر انہیں تیسری منزل پر واقع فلیٹ سے نیچے لٹکایا اور ان کے ذریعے اتر کر پولیس کے پاس چلی گئی۔
پولیس نے ملزم کو گرفتار کیا لیکن بعد ازاں اسے چھوڑ دیا گیا۔
اداکارہ نے پولیس کو بتایا کہ اس کے ماں باپ فوت ہو چکے ہیں اور کچھ رقم کمانا چاہتی تھی تاکہ اپنی زندگی سنوار سکے ۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں