شمالی کوریا اور جنوبی کوریا کی بحران کو حل کی کوششیں کامیاب

شمالی کوریا اور جنوبی کوریا کو جنگ کی دہلیز پر لانے والے بحران کو حل کر لیا گیا ہے ۔

368999
 شمالی کوریا اور جنوبی کوریا  کی  بحران کو حل کی کوششیں کامیاب

شمالی کوریا اور جنوبی کوریا کو جنگ کی دہلیز پر لانے والے بحران کو حل کر لیا گیا ہے ۔
طرفین نے بحران کو حل کرنے کے لیے سرحدی گاؤں پانمن یون میں ملاقات کی ۔معاہدے کی رو سے شمالی کوریا اعلان جنگ کو ختم کرئے گا اور اس کے مقابلے میں جنوبی کوریا سرحد پر شروع کردہ پروپگنڈا نشریات بند کر دے گا ۔ شمالی کوریا ماہ اگست میں سرحد پر ایک بارودی سرنگ کے پھٹنے سے جنوبی کوریا کے ایک فوجی کی ہلاکت پر افسوس کا اظہار کرئے گا ۔ دونوں ممالک کے درمیان مذاکرات شمالی کوریا کیطرف سے سرحد پر تعینات فوجیوں کو مسلح کرنے اور الٹی میٹم کی مدت کے خاتمے کے بعد شروع ہو گئے تھے ۔ شمالی کوریا نے جنوبی کوریا سے سرحد پر جاری پروپگنڈے کو 48 گھنٹوں کے اندر ختم کرنے کا مطالبہ کیا تھا ۔ بصورت دیگر جنوبی کوریا پر حملہ کرنے کا اعلان کیا تھا ۔

ٹیگز:

متعللقہ خبریں