برطانیہ ائیر شو حادثےمیں ہلاک ہونے والے افراد کی تعدادمیں اضافہ

برطانیہ کے محکمہ پولیس کے مطابق جنوبی انگلینڈ کے ساحلی شہر برائٹن کے نزدیک شورم ہوائی اڈے پر گر کر تباہ ہونے والے طیارے میں ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد گیارہ تک پہنچ گئی ہے۔ ان کے مطابق اس تعداد میں مزید اجافہ ہونے کا خدشہ طاہر کیا جا رہا ہے

340073
برطانیہ ائیر شو حادثےمیں ہلاک ہونے والے افراد کی تعدادمیں اضافہ

برطانیہ میں ائیر شو کے دوران گر کر تباہ ہونے والے طیارے کے حادثے میں ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد میں اضافہ ہونے کا خدشہ طاہر کیا جا رہا ہے۔
برطانیہ کے محکمہ پولیس کے مطابق جنوبی انگلینڈ کے ساحلی شہر برائٹن کے نزدیک شورم ہوائی اڈے پر گر کر تباہ ہونے والے طیارے میں ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد گیارہ تک پہنچ گئی ہے۔
ان کے مطابق اس تعداد میں مزید اجافہ ہونے کا خدشہ طاہر کیا جا رہا ہے۔
یہ حادثہ ہفتے کے روز پیش آیا تھا۔
اس حادثے میںابتدائی طور پر سات افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاع ملی تھی۔
عینی شاہدین کے مطابق طیارہ اُس وقت گرا، جب وہ زمین کی جانب غوطہ لگانے کے بعد سنبھل نہ سکا۔ پولیس نے بتایا ہے کہ تمام ہلاکتیں سڑک پر جہاز کے گرنے سے ہوئی تھیں۔ شورم ایئر فیسٹیول گزشتہ چھبیس برس سے منعقد کیا جا رہا ہے۔ اِس کا اہتمام رائل ایئر فورس ایسوسی ایشن کرتی ہے۔
شاہراہ پر کئی ایک گاڑیوں کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں