برطانیہ میں ایک جنگی طیارے کے گرنے کے نتیجے میں سات افراد ہلاک

ہ فیسٹیول جنوبی انگلینڈ کے ساحلی شہر برائٹن کے نزدیک شورم ہوائی اڈے پر منعقدہ کیا گیا۔ عینی شاہدین کے مطابق طیارہ اُس وقت گرا، جب وہ زمین کی جانب غوطہ لگانے کے بعد سنبھل نہ سکا۔ اس حادثے میں کئی دیگر افراد زخمی بھی ہوئے ہیں

339090
برطانیہ میں ایک جنگی طیارے کے گرنے کے نتیجے میں سات افراد ہلاک

برطانیہ میں ایک فوجی طیارہ ائیر شو کے دوران شاہراہ پر گر کر تباہ۔
اس حادثے میں سات افراد ہلاک اور کم از کم 10 زخمی ہوگئے ہیں۔
یہ فیسٹیول جنوبی انگلینڈ کے ساحلی شہر برائٹن کے نزدیک شورم ہوائی اڈے پر منعقدہ کیا گیا۔ عینی شاہدین کے مطابق طیارہ اُس وقت گرا، جب وہ زمین کی جانب غوطہ لگانے کے بعد سنبھل نہ سکا۔ اس حادثے میں کئی دیگر افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ پولیس نے بتایا ہے کہ تمام ہلاکتیں سڑک پر جہاز کے گرنے سے ہوئی تھیں۔ شورم ایئر فیسٹیول گزشتہ چھبیس برس سے منعقد کیا جا رہا ہے۔ اِس کا اہتمام رائل ایئر فورس ایسوسی ایشن کرتی ہے۔
شاہراہ پر کئی ایک گاڑیوں کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں