تیانجن میں زہریلا مادہ پھیلنے کے خطرہ ،علاقے کو خالی کرنیکی ہدای

چینی حکام نے تیانجن میں ہونیوالے دھماکے کے بعد کیمیکل پھیلنے کے خطرے کے پیش نظر تین کلو میٹر کے علاقے میں مقیم شہریوں کو علاقے کے انخلا کا حکم جاری کیا ہے ۔

329853

چین کی سرکاری خبر رساں ایجنسی شن ہوا کے مطابق زہریلے مادے کے پھیلاؤ کے خطرے کے پیشِ نظر تین کلو میٹر کے علاقے میں مقیم رہائشیوں کو اپنے مکانات خالی کرنے کا حکم دیا گیا ہے ۔ کیمیکل کے اثرات کو زائل کرنے والے ماہرین حادثے والے علاقے میں داخل ہو گئے ہیں۔ تیانجن دھماکوں میں ہلاکتوں کی تعداد 112 تک پہنچ گئی ہے جبکہ زخمیوں میں سے 25 افراد کی حالت نازک بتائی جاتی ہے ۔

ٹیگز:

متعللقہ خبریں