جرمنی: پی کےکے کی مسجد شہید کرنےکی کوشش

دہشت گرد تنظیم پی کے کے نے جرمنی کے شہر کورن ویسٹ ہائم میں واقع ایک مسجد کو شہید کرنے کی کوشش کی تاہم اس واقعے میں کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا

318325
جرمنی: پی کےکے کی مسجد شہید کرنےکی کوشش

دہشت گرد تنظیم پی کے کے نے جرمنی کے شہر کورن ویسٹ ہائم میں واقع ایک مسجد کو شہید کرنے کی کوشش کی ۔
ترک۔یورپ انجمن اسلامیہ سے وابستہ مسجد کی بعض دیواروں کو نقصان پہنچا ۔
عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ ایک خاتون سمیت تین افراد نے مسجد سے ملحقہ ریستوران کے شیشیے توڑے اور دیواروں پر دہشت گرد تنظیم کے حق میں نعرے درج کیے ۔
انجمن کے صدر احسان اونیر نے میڈیا اور سیاست دانوں پر الزام لگایا کہ وہ پی کے کے کی حمایت میں پیش پیش ہیں۔
انہوں نے حکومت جرمنی پر زور دیا کہ وہ ملک میں آباد تمام اقلیتوں کے تحفظ کی ذمہ داری پوری کرے۔
اونیر نے مزید کہا کہ جرمنی میں دہشت گرد تنظیم نےاپنی غیر قانونی سرگرمیاں جاری رکھی ہوئی ہیں جس سے اُسے شہ مل رہی ہے۔



ٹیگز:

متعللقہ خبریں