روس نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے فیصلہ بل کو ویٹو کر دیا

متوقع عدالت غیر جانبدار نہیں ہو گی اور تحقیقات، ذرائع ابلاغ کے وسیلے سے روس کے خلاف ایک پروپیگنڈے کی شکل اختیار کر جائیں گی۔ روس

307813
روس نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے فیصلہ بل کو ویٹو کر دیا

روس نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے فیصلہ بل کو ویٹو کر دیا ہے۔۔۔
روس نے گذشتہ سال یوکرائن میں گرائے جانے والے ملائشیا ائیر لائنز کے طیارے کو گرائے جانے سے متعلق اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کو پیش کردہ بین الاقوامی عدلات کے قیام کے فیصلے کو ویٹو کر دیا ہے۔
پندرہ اراکین پر مشتمل سلامتی کونسل میں 11 اراکین نے عدالت کے قیام کے حق میں ووٹ کا استعمال کیا ۔
رائے شماری میں انگولا، چین اور وینزویلا ہچکچاہٹ میں رہے۔
روس نے فیصلے کو ویٹو کر دیا اور اس کی توجیہہ یہ پیش کی ہے کہ متوقع عدالت غیر جانبدار نہیں ہو گی اور تحقیقات، ذرائع ابلاغ کے وسیلے سے روس کے خلاف ایک پروپیگنڈے کی شکل اختیار کر جائیں گی۔
تاہم برطانیہ ، امریکہ اور یوکرائن نے فیصلے کو ویٹو کرنے پر روس کے خلاف ردعمل کا اظہار کیا ہے۔
واضح رہے کہ 17 جولائی 2014 کو 298 افراد کے ساتھ ایمسٹرڈیم سےکوالالمپور جاتے ہوئے ملائشیاء کے طیارے کو یوکرائن کی فضائی حدود میں اینٹی ائیر کرافٹ میزائل کے ساتھ نشانہ بنایا گیا تھا۔
گرائے جانے والے طیارے میں موجود افراد میں سے کوئی زندہ نہیں بچ سکا اور ہلاک ہونے والوں میں 196 افراد ہالینڈ کے شہری تھے۔
ہالینڈ کی سکیورٹی ریسرچ کونسل نے گذشتہ سال حادثے سے متعلق تیار کردہ ابتدائی رپورٹ میں اعلان کیا تھا کہ طیارے کو قوی احتمال کے مطابق کسی بیرونی عنصر کی مدد سے گرایا گیا ہے اور طیارے کے گرنے میں پائلٹوں کی کوئی غلطی نہیں تھی۔
یوکرائن اور مغربی ممالک کا موقف ہے کہ طیارے کو روسی حامی علیحدگی پسندوں کی طرف سے زمین سے ہوا میں میزائل فائر کر کے گرایا گیا ہے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں