میکسیکو:نقاب پوش افراد نے ایک ہی خاندان کے 8 افراد قتل کر دیئے

میکسیکو کے صوبے شی ہُوا ہُوا میں فوجی وردیوں میں ملبوس نقاب پوش افراد نے ایک ہی خاندان کے 9 افراد کو اغوا کرلیا جن میں سے8 مغوی افراد کو وحشیانہ انداز میں قتل کر دیا گیا جبکہ ایک شخص ان نقاب پوشوں کے چنگل سے بھاگنے میں کامیاب ہو گیا

308112
میکسیکو:نقاب پوش افراد نے ایک ہی خاندان کے 8 افراد قتل کر دیئے

میکسیکو کے صوبے شی ہُوا ہُوا میں فوجی وردیوں میں ملبوس نقاب پوش افراد نے ایک ہی خاندان کے 9 افراد کو اغوا کرلیا ۔
ان میں سے 8مغوی افراد کو وحشیانہ انداز میں قتل کر دیا گیا جبکہ ایک شخص ان نقاب پوشوں کے چنگل سے بھاگنے میں کامیاب ہو گیا ۔
یاد رہے کہ میکسیکو میں منشیات اور مافیا کا اثر و رسوخ کافی زیادہ جس کے خلاف نبردآزمائی میں حکومت بھی بے بس نظر آتی ہے۔
بتایا گیا ہے کہ حکومت میکسیکو نے ملک بھر میں لا پتہ ہونے والے افراد کی بازیابی کےلیے 30 کے قریب تحقیقاتی کمیشن قائم کیے ہیں۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں